اسٹاک مارکیٹ میں تیزی لوٹ آئی، ہنڈرڈ انڈیکس 779 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 779 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 930 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 881 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ دورانِ ٹریڈنگ مثبت رجحان برقرار رہا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ نے گزشتہ کاروباری سیشن کی مندی کے بعد بحالی دکھائی۔

آج اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 2 لاکھ 43 ہزار 408 شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 10 ارب 41 کروڑ 83 لاکھ 65 ہزار 961 روپے رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی چھا گئی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 814 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 65 ہزار 151 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button