ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ محدود اور سخت ترین شرائط کے ساتھ دوبارہ کھول دیا گیا

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کے بعد 10 اکتوبر سے عارضی طور پر بند سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو محدود اور سخت ترین شرائط کے ساتھ فضائی ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری تازہ نوٹم کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر آمد اور روانگی کی پروازوں کیلئے ایوی ایشن اتھارٹی سے پیشگی اجازت لینا لازمی ہے۔

نوٹم میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریاض کو متبادل ایئرپورٹ کے طور پر استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایوی ایشن ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ راڈار کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دوبارہ کھلنے کے بعد سے ریاض ایئرپورٹ سے صرف نجی یا کارگو پروازیں ہی آپریٹ ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button