سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 3 ہزار 600 روپے سستا ہوگیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔
آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 316 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 6 ہزار 234 روپے کی سطح پر برقرار رہا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 129 ڈالر پر آگیا۔



