فیلڈ مارشل عاصم منیر آج ایران کا دورۂ کریں گے

تہران(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج ایران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران دوطرفہ تعاون، اہم امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ تہران کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے۔
رپورٹ کے مطابق دورے کے ایجنڈے میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور ثالثی کے عمل میں پاکستان کے کردار پر بات چیت بھی شامل ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے کی صورتحال اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کے تناظر میں اسلام آباد اور تہران کے درمیان رابطوں کو اہمیت حاصل ہے۔



