اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سیکنڈری رن وے 13 روز کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

اسکردو(جانوڈاٹ پی کے) اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سیکنڈری رن وے 14 ایل تعمیراتی کام کے باعث 13 روز کے لیے بند رہے گا، جس کے حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام طیاروں کے کپتانوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

جاری کردہ نوٹم (NOTAM) کے مطابق سیکنڈری رن وے کے دونوں اطراف تعمیراتی کام 20 اکتوبر سے 3 نومبر تک جاری رہے گا، جس کے باعث اس عرصے میں رن وے معمول کے مطابق دستیاب نہیں ہوگا۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں سیکنڈری رن وے ایک گھنٹے کے اندر دستیاب کرایا جا سکے گا، تاہم اس کے لیے ایئر ٹریفک کنٹرول سے پیشگی رابطہ اور ضروری کوآرڈینیشن کرنا ہوگی۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعلقہ کپتانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رن وے کی بندش اور ہنگامی استعمال سے متعلق جاری کردہ ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پروازوں کی منصوبہ بندی کریں۔

مزید خبریں

Back to top button