بنگلادیش میں خسرہ کی وبا سے جاں بحق بچوں کی تعداد 1200 سے تجاوز کرگئی

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)بنگلادیش میں رواں سال خسرہ کی وبا سے جاں بحق ہونے والے  بچوں کی مجموعی تعداد 1200 سے تجاوز کرگئی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں 94 فیصد 5 سال سے کم عمر تھے۔

خیال رہے کہ بنگلادیش میں رواں سال مارچ کے وسط میں خسرہ کی اس وبا کے پھوٹنے سے لے کر اب تک مشتبہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 23 ہزار سے زائد بچوں میں خسرہ کی باضابطہ تصدیق کی جا چکی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق بنگلادیش تاریخی طور پر خسرہ کے خلاف ہرڈ امیونٹی رکھتا تھا تاہم حالیہ برسوں میں ویکسینیشن کی شرح میں کمی کے آبادی میں یہ مدافعتی تحفظ کم ہوگیا ہے۔

حکام کے مطابق اپریل سے اب تک وزارتِ صحت نے روٹین ویکسینیشن کے علاوہ خصوصی مہمات کے ذریعے 2 کروڑ سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین لگائی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button