برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ پر خاتون کا زبردستی زیادتی کا الزام

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ پر 2004 میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی گئی۔
لندن کی عدالت میں پیر کو سماعت کے دوران خاتون کا پولیس کو دیا گیا بیان جیوری کے سامنے چلایا گیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق خاتون نے پولیس کو بتایا کہ لندن کے ایک بار میں پارٹی کے دوران رسل برانڈ نے گفتگو کے دوران بازو پکڑ کر قریبی ٹوائلٹ کی طرف لے گئے اور ان کے ساتھ زبردستی کی گئی۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم نے انہیں سر اور بالوں سے زبردستی پکڑ رکھا تھا، جبکہ وہ خوف اور صدمے کے باعث کچھ نہ کرسکیں۔
خاتون نے بتایا کہ وہ ایم ٹی وی میں کام کرتی تھی اور ٹیلی ویژن پر رسل برانڈ کو دیکھنے کے بعد ان سے ملنے کی خواہش رکھتی تھی، تاہم ان کے بقول ملاقات کے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں مبینہ واقعہ پیش آیا۔
عدالت میں رسل برانڈ کے وکیل نے خاتون کے الزامات پر سوالات اٹھائے اور مؤقف اختیار کیا کہ اگر بار میں ان کے ساتھ ایسا ہوا ہوتا تو دوسرے لوگ بھی اسے دیکھ لیتے۔
خاتون نے وضاحت کی کہ انہوں نے 2023 میں رسل برانڈ سے متعلق ایک دستاویزی فلم اور اخباری رپورٹ سامنے آنے کے بعد پہلی مرتبہ واقعے کو ریپ قرار دیا، کیونکہ انہیں لوگوں کی جانب سے فیصلے سنائے جانے اور شرمندگی کا خوف تھا۔
خیال رہے کہ رسل برانڈ پر 1999 سے 2009 کے دوران چھ خواتین کے خلاف مبینہ جرائم کے سلسلے میں ریپ کے تین، جنسی زیادتی کے تین اور غیر اخلاقی حملے کا ایک الزام ہے۔ وہ تمام الزامات کی تردید کرچکے ہیں۔
رسل برانڈ نے گرفتاری کے بعد پولیس کو بتایا تھا کہ انہوں نے کبھی کسی کے ساتھ رضامندی کے بغیر جنسی تعلق قائم نہیں کیا اور ممکن ہے کہ شکایت کنندگان نے واقعات کو اپنے ذہن میں نئے انداز سے یاد کیا ہو۔



