پٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ، جماعت اسلامی کا لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دباؤ برقرار، وزیراعظم شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات متوقع

پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاج کے معاملے پر حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان آئندہ دو روز میں ملاقات کا امکان ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان بھی رواں ہفتے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات میں پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوگی۔ جماعت اسلامی حکومت سے واضح ریلیف کی خواہاں ہے اور اس حوالے سے مذاکرات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی کے معاملے پر واضح ریلیف نہ دیا گیا تو جماعت اسلامی اپنا لانگ مارچ دوبارہ شروع کرے گی۔ وزیراعظم اور حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات میں بھی اگر کوئی واضح پیش رفت نہ ہوئی تو احتجاجی تحریک آگے بڑھانے کا فیصلہ برقرار رہے گا۔جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ مرکزی قیادت کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں لانگ مارچ اکتوبر کے آخری ہفتے یا نومبر کے پہلے ہفتے میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button