قومی اسمبلی میں گزشتہ روز انٹرنیٹ یا ٹیکنیکل ایشو تھا،بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں گزشتہ روز انٹرنیٹ یا ٹیکنیکل ایشو تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہا کہ وزیر قانون کے چیمبر میں بھی کچھ ٹیکنیکل معاملات کی وجہ سے کبھی آواز آتی تھی کبھی نہیں، حکومتی سائیڈ پر تقاریر کا بھی ٹیکنیکل فالٹ آیا اس میں ایسی کوئی بات نہیں۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اس سے پہلے اپوزیشن کی تمام تقاریر چلائی گئیں، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے بھی تقاریر اپنے پیجز پر لگائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقاریر پارلیمان میں ٹی وی کے ذریعے ہی ان تک پہنچی اور انہوں نے لگائیں۔

مزید خبریں

Back to top button