پشاورہائیکورٹ کاسابق ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل کو بڑا ریلیف،تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری اور ہراسانی سے روکدیا

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے)پشاور ہائیکورٹ نے سابق ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل کو تھری ایم پی او (3-MPO) کے تحت گرفتار کرنے اور ہراساں کرنے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو روک دیا ہے۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور نے شاہ فیصل اتمانخیل کے خلاف تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے اور متعلقہ حکام کو کسی بھی غیر قانونی کارروائی سے روکا جائے۔عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو گرفتاری اور ہراسانی سے روک دیا، جبکہ معاملے پر جواب طلب کرلیا۔

مزید خبریں

Back to top button