گلگت بلتستان میں20سال بعد بلدیاتی انتخابات کا اعلان،پہلا مرحلہ5دسمبرکوہوگا

گلگت (جانو ڈاٹ پی کے) گلگت بلتستان میں 20 سال بعد بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں منعقد ہوں گے، پہلے مرحلے میں 5 دسمبر کو گلگت، سکردو اور چلاس کی میونسپل کارپوریشنز کے انتخابات ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 منظور ہو چکا ہے، جبکہ پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے 26 اکتوبر سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل شروع ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اپریل 2027 میں منعقد کیا جائے گا، جس میں یونین کونسلز، ضلعی کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں کے انتخابات ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق انتخابات ملٹی وارڈ کی بنیاد پر کرائے جائیں گے۔ بلدیاتی اداروں میں خواتین کی نمائندگی 17 فیصد ہوگی، جبکہ خصوصی افراد، نوجوانوں اور اقلیتوں کے لیے بھی مخصوص نشستیں مختص کی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button