برطانیہ میں ہر 4 منٹ بعد گاڑی چوری کا واقع

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں گاڑیوں کی چوری کے واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں رپورٹ کے مطابق ہر چار منٹ بعد ایک گاڑی چوری کر لی جاتی ہے، جبکہ ایسے جرائم میں ملوث افراد پر فردِ جرم عائد ہونے کی شرح صرف 3 فیصد ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں کار چوری کے واقعات کی تعداد ایک دہائی پہلے کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد بڑھ چکی ہے۔ اس صورتحال نے گاڑیوں کے مالکان اور متعلقہ اداروں کے لیے تشویش پیدا کر دی ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس فورسز کو عملے اور وسائل کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے، جس کے باعث گاڑیوں کی چوری کے واقعات سے نمٹنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چوری شدہ گاڑیاں کانگو، جمیکا اور دیگر ممالک بھی بھیجی جاتی ہیں، جبکہ بعض گاڑیوں کے پرزے کھول کر الگ کر دیے جاتے ہیں تاکہ انہیں مختلف طریقوں سے فروخت کیا جا سکے۔
گاڑیوں کی چوری میں اضافے کے باعث انشورنس کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں، جس سے گاڑیوں کے مالکان پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔



