ثمر ہارون بلور کا پی ٹی آئی کی حمایت میں فتنہ الخوارج کے بیان پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا مشاورتی کونسل ثمر ہارون بلور نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت میں فتنہ الخوارج کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ثمر ہارون بلور نے اپنے بیان میں کہا کہ کیا یہ تشویشناک خبر نہیں کہ کالعدم تنظیم پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر پریشان ہے، کالعدم دہشت گرد تنظیم اس آئینی تبدیلی کے خلاف بیانات جاری کر رہی ہے۔

ثمر ہارون نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کالعدم تنظیم گزشتہ حکومت کے دور میں کافی مطمئن تھی۔

مزید خبریں

Back to top button