لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 199 ریکارڈ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور فضائی آلودگی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کی مجموعی سطح 199 ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح مختلف ریکارڈ کی گئی۔ سی ای آر پی آفس گلبرگ میں اے کیو آئی 300، کاہنہ نو میں 244، برکی روڈ پر 224، ماڈل ٹاؤن میں 220 جبکہ ڈیفنس میں 201 ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے لاہور میں آج اور کل بارش کے امکانات ظاہر کیے ہیں، جس سے موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسمیاتی اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ فضائی آلودگی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خصوصاً حساس افراد غیر ضروری طور پر کھلی فضا میں زیادہ دیر رہنے سے گریز کریں۔

مزید خبریں

Back to top button