جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب، مولانا فضل الرحمان آئندہ لائحہ عمل طے کریں گے

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس شام 4 بجے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان کی زیرصدارت ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق مرکزی کور کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی حالات پر غور کیا جائے گا اور مستقبل کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان آج شام 5 بجے میڈیا بریفنگ بھی دیں گے، جس میں اجلاس کے اہم امور اور پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق آگاہ کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button