مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت جے یوآئی کورکمیٹی کااجلاس،حکومت اوراپوزیشن مذاکرات پرغور

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
جمعیت علماء اسلام کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس
اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کی ۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ۔
شرکاءاجلاس کااپوزیشن اورحکومت کےدرمیان ہونے والے مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی غور وخوض
مولانا فضل الرحمان نے شرکاء اجلاس کو حالیہ دنوں اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں سے ملاقات کی تفصیلات پر مشاورت کی۔
شرکاء اجلاس کا موجودہ سیاسی صورتحال کو افہام وتفہیم سے حل کرنے کا مشورہ
ملک کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ۔
اجلاس میں مولانا عبد الغفور حیدری ،خواجہ خلیل احمد ، محمد اسلم غوری ،سنیٹر کامران مرتضی ،مولانا صلاح الدین ایوبی اور مفتی ابرار شریک
جاریکردہ۔مرکزی میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) October 9, 2026
اجلاس کے شرکاء نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات پر غور کیا، جبکہ مولانا فضل الرحمان نے حالیہ دنوں میں حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات بھی شرکاء کے سامنے رکھیں۔
اجلاس میں سیاسی معاملات کے حل کے لیے افہام و تفہیم اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ملک کسی نئی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لیے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔



