سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی،فی تولہ نرخ4لاکھ35ہزار36روپے پر پہنچ گیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 125 ڈالر ہوگئی، جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 36 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 72 ہزار 973 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

مزید خبریں

Back to top button