کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے مداحوں کو دوسرے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنا دی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنے گھر دوسرے ننھے مہمان کی آمد کی تصدیق کر کے اپنے لاکھوں مداحوں کو خوشگوار سرپرائز دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈلز پر ایک خوبصورت اور پُرخلوص تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے زندگی کے اس نئے اور خوبصورت مرحلے کا آغاز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔
دونوں کی یہ پوسٹ شیئر ہوتے ہی وائرل ہو گئی، جس پر عالیہ بھٹ، کرن جوہر، اور کترینہ کیف سمیت بالی ووڈ کی تمام بڑی شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس میں محبت اور مبارکباد کے پیغامات کی برسات کردی۔
سدھارتھ اور کیارا، جو اپنی نجی زندگی کو کافی حد تک پرائیویٹ رکھتے ہیں، اس خبر کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں اور ہر طرف سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔



