پاکستان میں مالیاتی شمولیت میں نمایاں بہتری، انڈیکس59.5کی سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس 2025 کے نتائج جاری کردیئے، جس کے مطابق ملک میں مالیاتی شمولیت کی شرح میں مسلسل بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس 2025 میں بڑھ کر 59.5 کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ 2024 میں یہ انڈیکس 58.1 تھا۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مالیاتی شمولیت کے انڈیکس میں اضافہ ملک میں مالیاتی خدمات کی بہتری کے باعث ہوا۔ ڈیجیٹل بینکوں کے آغاز اور ’راست‘ (Raast) نظام نے بھی مالیاتی شمولیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جدید اور ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات کی دستیابی سے شہریوں کی مالیاتی نظام تک رسائی میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں مالیاتی شمولیت کے مجموعی انڈیکس میں بہتری سامنے آئی ہے۔



