لاہور میں آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، شہری پریشان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور کی اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، نجی کمپنیوں کی جانب سے قیمتیں بڑھائے جانے کے باعث مہنگائی کے ستائے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک کے بعد دوسری نجی کمپنی نے آٹے کی قیمت میں اضافہ شروع کر دیا ہے۔ حالیہ 15 روپے اضافے کے بعد ایک نجی کمپنی کے 5 کلوگرام آٹے کے پیکٹ کی قیمت 1035 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ایک دوسری نجی کمپنی پہلے ہی 5 کلوگرام آٹے کا پیکٹ 1020 روپے میں فروخت کر رہی ہے۔

آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

سرکاری ریٹ کے مطابق 10 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 روپے جبکہ 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 2200 روپے مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں نجی کمپنیوں کے پیکٹ کی قیمتیں اس کے مقابلے میں زیادہ ہونے سے صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button