عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کو عالمی مالیاتی ادارے بھی تسلیم کر رہے ہیں، جبکہ حکومت معاشی استحکام کے ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات کے عمل پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

دسویں سالانہ مائیکرو فنانس کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ مائیکرو فنانس کا شعبہ ملک میں مالی شمولیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے چھوٹے کاروباروں اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وزیر خزانہ نے زور دیا کہ کم آمدنی والے طبقات تک مالی سہولتوں کی رسائی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد باضابطہ مالیاتی نظام کا حصہ بن سکیں اور انہیں معاشی سرگرمیوں میں مؤثر طور پر شامل کیا جا سکے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات مائیکرو فنانس کے فروغ میں اہم ذریعہ ثابت ہو رہی ہیں۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے مالی خدمات کی رسائی بڑھانے، لین دین کو آسان بنانے اور کم آمدنی والے طبقات کو مالیاتی نظام سے منسلک کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے عالمی معاشی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات عالمی معیشت پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث مختلف ممالک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے اقدامات کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کا مقصد ملکی معیشت کو زیادہ مضبوط اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button