پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبر پختونخوا میں سرکاری امور متاثر

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے باعث خیبر پختونخوا میں سرکاری امور اور فیصلہ سازی متاثر ہو رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عدم موجودگی کے باعث متعدد اجلاس ملتوی ہوئے  جبکہ کئی اہم سمریاں منظوری کی منتظر ہیں۔

وزیراعلیٰ کی عدم موجودگی سے سی ایم ہاؤس میں ہونے والا محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا اجلاس نہ ہوسکا، لانگ مارچ اور غیر یقینی صورتحال کے باعث پی ڈبلیو پی کا اجلاس بھی ایک مرتبہ ملتوی کیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے باعث خیبر پختونخوا میں حکومتی امور متاثر ہو رہے ہیں،  وزیراعلیٰ کی عدم موجودگی کے باعث کئی اہم پالیسی فیصلے نہیں ہو پائے جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے شیڈول میں شامل تمام اجلاس ملتوی کردیے گئے ہیں۔

اسی طرح وزیراعلیٰ کی عدم موجودگی کے باعث متعدد سمریوں کی منظوری بھی نہیں دی جاسکی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء کی عدم موجودگی کے باعث صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی منعقد نہیں ہوسکا حالانکہ حکومتی اعلان کے مطابق کابینہ کا اجلاس ہر جمعہ کو وزیراعلیٰ کی زیر صدارت منعقد ہونا ہے۔

وزیراعلیٰ کی عدم موجودگی کے باعث سی ایم ہاؤس میں ہونے والا محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا اجلاس نہ ہوسکا۔ لانگ مارچ اور غیر یقینی صورتحال کے باعث پی ڈبلیو پی کا اجلاس بھی ایک مرتبہ ملتوی کیا گیا۔

صوبائی کابینہ کے سامنے مختلف اہم امور اور سمریاں زیر التوا ہیں جبکہ وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کی عدم موجودگی کے باعث وزارتی کمیٹیوں کے اجلاس بھی نہیں ہو رہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزارتی کمیٹیوں کے اجلاس میں تاخیر سے اہم امور پر فیصلہ سازی متاثر ہونے لگی ہے اور کابینہ ارکان کی عدم موجودگی کے باعث متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی نہیں لی جاسکی۔

مزید خبریں

Back to top button