بحیرہ احمر میں امریکی ہیلی کاپٹر گرنے کی خبریں بے بنیاد قرار،سینٹکام کی تردید

واشنگٹن (جانو ڈاٹ پی کے)امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بحیرہ احمر میں امریکی ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹر گرنے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔سینٹکام کے مطابق بحیرہ احمر میں امریکی ہیلی کاپٹر گرنے کی اطلاعات درست نہیں، جبکہ تمام امریکی فوجی طیارے اور اہلکار محفوظ ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے مؤقف اختیار کیا کہ ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے ہیلی کاپٹر گرنے سے متعلق غلط خبریں نشر کی گئیں۔ امریکی حکام نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی امریکی فوجی طیارے کے گرنے کی خبر درست نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button