سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں،قطر نے بڑا اعلان کردیا

دوحہ (جانو ڈاٹ پی کے) قطر نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کے لیے سفارتی رابطے بدستور جاری ہیں۔ قطر پہلے بھی دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اور کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔قطری وزارت خارجہ نے ایرانی پائلٹس سے متعلق معاملے پر بھی مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی وفد کے دورے کے لیے تیار ہیں تاکہ پائلٹس سے متعلق پیش رفت اور سرچ و ریسکیو کارروائیوں کی تفصیلات کا جائزہ لیا جاسکے۔ قطر اس حوالے سے ایرانی حکام کو تکنیکی معلومات فراہم کرنے کی پیشکش پہلے بھی کر چکا ہے۔



