لانگ مارچ آج لکی مروت سے شروع ہوگا، شرکا 8 اکتوبر کو خیر آباد پہنچیں گے، سہیل آفریدی

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے آج سے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں سہیل آفریدی نے کہا کہ لانگ مارچ لکی مروت سے شروع ہوگا، جو کرک، کوہاٹ، پشاور اور چارسدہ سے ہوتا ہوا آگے بڑھے گا۔
وزیراعلیٰ کے مطابق لانگ مارچ کے تمام شرکا 8 اکتوبر کو خیر آباد کے مقام پر جمع ہوں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے تمام مطالبات آئین اور قانون کے مطابق ہیں جبکہ عوام کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے۔



