عمران خان نے جو ہمارے ساتھ کیا وہی آج ان کے ساتھ ہو رہا ہے، خواجہ سعد رفیق

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)مسلم لیگ ن کے سینئر  رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ  راولپنڈی  اور  اسلام آباد میں طاقت کے مراکز  ہیں، ایک  ملک  میں طاقت کے دو  مراکز کیسے ہو سکتے ہیں؟

لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک آئین کے بغیر نہیں چلایا جاسکتا، ہم نے ملک کو خود بربادکیا، ہم نے سہولت کاریاں کی ہیں،  سیاستدان برابر کے ذمہ دار ہیں جنہوں نے سہولت کاریاں کیں، میں ملکی سیاسی جماعتوں سے بددل اور مایوس ہو چکا ہوں۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو ہمارے ساتھ کیا وہی آج ان کے ساتھ ہو رہا ہے، جو ہمارے ساتھ ہوا اس کا کوئی جواز نہیں تھا، آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا ہے، اس کا بھی کوئی جواز نہیں، مہربانی کرکےکسی کوغدار بنانےکا کام بندکیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کا فیصلہ ماننے سے ہی نئی لیڈر شپ آئےگی، چھوٹے صوبے ضرور بننے چاہئیں لیکن اس کے لیے  ووٹ کا فیصلہ ماننا پڑےگا، سول سوسائٹی اٹھے اور سیاسی جماعتوں کو  جگائے، ہم لوگ رومانوی ہیں، جھوٹے وعدوں میں آ جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button