اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اپنے بیان میں ملک احمد خان نے کہا کہ بعض عناصر اسلام آباد میں داخل ہوکر سپریم کورٹ پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سال اسلام آباد میں جتھے آتے ہیں اور بدامنی پیدا کرتے ہیں، جبکہ ایک ہی جماعت مسلسل اس طرزِ عمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنا ضروری ہے اور کسی بھی ایسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جاسکتی جس سے شہر میں بدامنی پیدا ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ مارچ کی تیاریوں اور حکومت کے خدشات کے تناظر میں فریقین کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button