نازش جہانگیر کو کیسا جیون ساتھی چاہیے؟ اداکارہ نے خواہش بتا دی

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے ہونے والے جیون ساتھی کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے ہمسفر کے حوالے سے زیادہ ڈیمانڈز نہیں ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں میزبان نے نازش جہانگیر سے سوال کیا کہ وہ کس طرح کے لڑکے کو اپنا شریک حیات بنانا چاہتی ہیں؟

اداکارہ نے جواب دیا کہ انہیں ایسا لڑکا چاہیے جو ان کی شخصیت سے میل کھاتا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’مجھے بس میرے جیسا لڑکا ہی چاہیے، ہم ہنس کھیل کر اور تھوڑے جھگڑے کرکے زندگی گزار لیں گے۔‘‘

میزبان نے سوال کیا کہ اگر اس لڑکے کا دل پہلے سے ٹوٹا ہوا ہو تو کیا وہ اسے قبول کریں گی؟

نازش جہانگیر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’بالکل قبول کروں گی، بلکہ مجھے تو خوشی ہوگی کہ میں وہ لڑکی ہوں جس نے اس کا دل جوڑا۔‘‘اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شریک حیات یہ محسوس کرے کہ یہی وہ لڑکی ہے جس نے اس کے ٹوٹے ہوئے دل کو جوڑنے میں کردار ادا کیا، اور یہ احساس انہیں بہت اچھا لگے گا۔

مزید خبریں

Back to top button