لاہور میں مبینہ زیادتی کا شکارآذربائیجانی لڑکی نے وطن واپس جانے سے انکار کردیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی غیر ملکی لڑکی نے اپنے ملک آذربائیجان واپس جانے سے انکار کردیا۔
لاہور ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق غیر ملکی لڑکی آذربائیجان واپسی کےلیے رات گئے ایئرپورٹ پہنچی تھی۔
ذرائع کے مطابق خاتون نے ایئرپورٹ پر چیک ان اور امیگریشن کا عمل کیا گیا، بورڈنگ کے بعد لڑکی جہاز میں سوار ہوئی اور کچھ دیر بعد نیچے اتر آئی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لڑکی رات سے ایئرپورٹ پر موجود ہے، سفارت خانے کو اس متعلق بتادیا گیا ہے۔
چند روز قبل آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ ڈیانا نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو میں اپنا بیان قلمبند کروایا تھا، جو موبائل ریکاڈنگ کے بعد یو ایس بی میں ٹرانسفر کیا گیا۔
ڈیانا نے بیان میں 2 لڑکیوں نمرہ اور مسکان اور 4 لڑکوں میں سے 3 نام محسن، احمد اور علی عزیز کا نام بتائے جبکہ ایک نامعلوم بتایا ہے اور اپنے ساتھ ہونے والے مبینہ زیادتی کے واقعے کی کہانی بتائی۔



