مریدکے میں لیسکو ایکسین پر قاتلانہ حملہ،فائرنگ سے جاں بحق

مریدکے (جانو ڈاٹ پی کے)مریدکے میں جی ٹی روڈ پر لیسکو مریدکے ڈویژن کے ایکسین رب یار ہھلروان کو قاتلانہ حملے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

لیسکو ذرائع کے مطابق ایکسین رب یار ہھلروان دفتر سے فراغت کے بعد سرکاری گاڑی میں لاہور جارہے تھے کہ مریدکے جی ٹی روڈ پر نامعلوم حملہ آوروں نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایکسین رب یار ہھلروان شدید زخمی ہوئے اور جانبر نہ ہوسکے۔

لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ایکسین رب یار ہھلروان کی سالگرہ بھی تھی، انہوں نے دفتر میں کیک کاٹا اور بعد ازاں تاخیر سے گھر کے لیے روانہ ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔ پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button