ایران کو امریکا کا جنگ ختم کرنے کی تجویز پر باضابطہ جواب موصول، تہران میں اہم مشاورت شروع

تہران (جانو ڈاٹ پی کے) ایران نے تصدیق کی ہے کہ جنگ کے خاتمے سے متعلق تہران کی تازہ تجویز پر امریکا کا باضابطہ جواب موصول ہوگیا ہے۔ ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی جواب صدر مسعود پزشکیان کے سامنے کابینہ اجلاس میں پیش کیا۔
ایرانی صدر نے کہا ہے کہ تہران معاہدے کو عملی شکل دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا، تاہم کسی بھی سمجھوتے کی بنیاد دونوں فریقوں کے لیے قابل قبول اور باہمی مفاد پر مبنی ہونی چاہیے۔
ایرانی حکام نے امریکی جواب کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، اس لیے فی الحال یہ واضح نہیں کہ واشنگٹن نے تہران کی تجاویز مسترد کی ہیں یا مذاکرات آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔



