سی پیک 2.0 کا باضابطہ آغاز،پاکستان اور چین نے نئے اقتصادی دور کا اعلان کردیا،ہمارے دل ایکساتھ دھڑکے ہیں،وزیر اعظم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے قومی دن پر صدر شی جن پنگ اور چینی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک اب سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔وزیراعظم کے مطابق سی پیک 2.0 کے تحت صنعت کاری، خصوصی اقتصادی زونز، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، زراعت، کان کنی اور معدنیات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ دونوں ممالک کے مشترکہ سفر میں خصوصی اہمیت رکھتی ہے، جبکہ پاکستان چین تعلقات خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ایک ہزار زرعی گریجویٹس چین میں تربیت مکمل کرچکے ہیں جبکہ مزید ایک ہزار نوجوانوں کا گروپ چین جانے کے لیے تیار ہے۔



