غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، ملزمہ مسکان کا3روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں عدالت نے ملزمہ مسکان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ملزمہ مسکان کو سخت سیکیورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر محمود کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں کیس کی سماعت ہوئی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کا یہ پہلا جسمانی ریمانڈ ہے اور ملزمہ کو جسمانی ریمانڈ پر جیل میں رکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ملزمہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ مسکان کا غیر ملکی خاتون ڈیانا سے تعلق صرف دوستی کی حد تک ہے۔ وکیل نے کہا کہ قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے علاوہ ملزمہ کا ریمانڈ نہیں لیا جاسکتا جبکہ ملزمہ سے کچھ بھی برآمد نہیں کرنا۔

سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر محمود نے ملزمہ مسکان سے استفسار کیا کہ کیا وہ اپنا میڈیکل کروانا چاہتی ہیں؟ اس پر ملزمہ نے جواب دیا کہ وہ اپنا میڈیکل نہیں کروانا چاہتی۔

پولیس نے ملزمہ کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ مسکان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

مزید خبریں

Back to top button