ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران اور عراق کے درمیان مذہبی زائرین کی آمدورفت بحال کرنے کے لیے ایران پر عائد پابندیوں میں محدود نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق عراقی ایئر ویز کو ایک ماہ کے لیے ایران اور نجف کے درمیان پروازیں چلانے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ بعد ازاں اس استثنیٰ کو مستقل کرنے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

عراق نے طبی علاج، تعلیم اور مذہبی زیارت کے لیے بھی پابندیوں سے استثنیٰ دینے کی درخواست کی ہے۔ عراقی حکام کو توقع ہے کہ ایران اور نجف کے درمیان فضائی رابطہ آئندہ 48 گھنٹوں میں بحال ہو جائے گا۔

امریکی پابندیوں کے باعث عراق نے جمعے کو ایران کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں، جس کے نتیجے میں ایران سے عراق آنے والے بڑی تعداد میں مذہبی زائرین متاثر ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button