خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کیلئے صوبائی اسمبلی سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں،طارق فضل چوہدری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگنے کی وجہ سیکیورٹی صورتحال ہوگی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں طارق فضل چوہدری، سہیل آفریدی کے معاون خصوصی ملک عدیل اقبال اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی وجہ سے نہیں بلکہ سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے ایمرجنسی لگے گی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کےلیے صوبائی اسمبلی سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں۔
ملک عدیل اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کسی ایمرجنسی یا گورنر راج کی حمایت نہیں کرتی ہے۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے گورنر راج اور ایمرجنسی کی دھمکیوں کو مسترد کیا اور اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا غلط ہے، پالیسی میں تبدیلی لانا ہوگی۔



