چکلالہ میں ڈینگی ٹیم کو مبینہ طور پر حراساں اور مزاحمت کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے)چکلالہ میں ڈینگی ٹیم کو مبینہ طور پر حراساں کرنے اور سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈینگی ورکرز کو حراساں کرنے اور مزاحمت کرنے کے الزام میں زیرِ حراست شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے ڈینگی ٹیم کے اہلکاروں کو ان کے فرائض کی انجام دہی کے دوران مبینہ طور پر حراساں کیا اور مزاحمت کی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا گیا۔ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان کیا جائے گا۔



