خیبر میل ایکسپریس کا انجن ایمن آباد کے قریب ڈی ریل، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور سے پشاور کے راستے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس کا انجن موڑ ایمن آباد کے قریب پٹری سے اتر گیا، جس کے باعث مین ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق انجن کے ڈی ریل ہونے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد پاکستان ریلوے نے انجن اور ٹرین کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مین ٹریک کلیئر ہونے تک دیگر ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر رہنے کا امکان ہے، جبکہ متاثرہ مقام پر بحالی کا کام جاری ہے۔

ریلوے حکام کی جانب سے ٹریک کلیئر کرنے اور ریلوے آپریشن معمول پر لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button