ٹانک میں ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) ضلع ٹانک کے علاقے وزیر آباد میں ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

شہید اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button