امریکا ایران کو تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے، مسعود پزشکیان

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب دیکھ سکتا ہے، ایرانی قوم اپنی طاقت اور پختہ عزم کے ذریعے ہر رکاوٹ پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایرانی عوام مشکلات اور پابندیوں سے سرخرو ہو کر نکلیں گے اور ملک میں پیداوار اور ترقی کے عمل میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

ایرانی صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب ایرانی عوام کو نیست و نابود کرنے کی بات کی جاتی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکا کے نزدیک انسانی حقوق اور بین الاقوامی و انسانی قوانین کی کوئی اہمیت نہیں۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باعث ایران کے لیے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا ضروری ہو گیا ہے۔ انہوں نے پڑوسی ممالک کے ساتھ ثقافتی، سیاحتی اور تجارتی روابط کے فروغ پر زور دیا۔

مزید خبریں

Back to top button