مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں مکمل ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد پیش، ایوان میں ہنگامہ

سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی میں مکمل ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد پیش کردی گئی، جس پر ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔

کشمیر میڈیا کے مطابق قرارداد وزیراعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے پیش کی۔ قرارداد سامنے آنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان نے احتجاج کیا اور ایوان میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران بی جے پی ارکان نے قرارداد کی نقول پھاڑ دیں، جبکہ بی جے پی کے رکن اسمبلی وکرم رندھاوا کرسی اٹھا کر ایوان کے وسط میں پہنچ گئے۔

وکرم رندھاوا نے اسپیکر کی نشست کی جانب بڑھنے کی کوشش کی، جس پر انہیں ایوان سے باہر نکال دیا گیا۔

کشمیر میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی میں قرارداد پیش کیے جانے کے موقع پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان شدید تلخ کلامی اور احتجاج دیکھنے میں آیا۔

مزید خبریں

Back to top button