پریس کلب ٹھٹھہ میں بزم جاوید اور سندھ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام قوالی نائٹ اور ایوارڈز تقریب

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن ) پریس کلب ٹھٹھہ میں” بزم جاوید "سندہ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ اور پاکستان اسٹار ایوارز کی جانب سے قوالی نائٹ اور ایوارڈز دینے کی تقریب منعقد

گذشتہ رات ” بزم جاوید ” ۔  سندہ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ ۔  پاکستان اسٹار ایوارڈز اور سندہ کے نامور مزاحیہ اداکار جاوید ناز ٹاکانی کی جانب سے پریس کلب ٹھٹھہ میں قوالی نائٹ اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کی جانب سے اپنی اپنی فیلڈ میں بھترین کارکردگی دکھانے والی ٹھٹھہ کی مختلف شخصیات کو ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں  پی ٹی وی کے معروف اداکار و ڈراما نویس منیر پٹھان، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز ٹھٹھہ کے صدر جاوید لطیف میمن ۔ معروف مزاحیہ اداکار پروڈیوسر اور ڈائریکٹر جاوید ناز ٹاکانی، پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اقبال جاکھرو، سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد صدیقی، سینئر صحافی رحمت اللہ چھٹو نوجوان مصنف قاضی جی ایم، سینئر صحافی اسماعیل میمن و دیگر نے شرکت کی۔

تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ سندھ کا تاریخی شہر ہے جس نے کئی ممتاز اور یگانہ کرداروں کو جنم دیا ہے۔ ٹھٹھہ ماضی میں سندھ کا دارالحکومت رہا ہے، یہاں کئی قصے اور کہانیاں دفن ہیں۔ دریائے سندھ کے کنارے آباد بستیاں ماضی میں نہایت خوشحال تھیں، لیکن دریا کو باندھ کر سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔

اس وقت منشیات نے تباہی مچا دی ہے، منشیات کے عام استعمال سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔ آئس جیسی مہلک نشے کی وجہ سے گھر کے گھر ویران ہو گئے ہیں۔ منشیات پر کوئی کنٹرول نہیں ہو رہا، اس کی روک تھام کے لیے سول سوسائٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آرٹ اس وقت زوال کا شکار ہے، ٹھٹھہ میں آرٹ کی صورتحال خراب ہے، چند فنکار اپنی مدد آپ کے تحت فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

تقریب میں سندھ کے دانشور ادیب سائیں رسول بخش درس، پی ایف یو جے ورکرز ٹھٹھہ کے صدر جاوید لطیف میمن سندھ کے نامور گلوکار الہڈنو خاصخیلی، بہترین شاعر غلام حسین رنگریز، سی ایس ایس پاس کر کے ٹھٹھہ میں تعینات ہونے والی افسر اریجہ بتول، کھیلوں کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی مدیحہ جاکھرو، خالدہ خشک سمیت دیگر شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button