مارکو جینسن کا ناقابلِ یقین کیچ، آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں67رنز سے شکست

پورٹ الزبتھ (جانو ڈاٹ پی کے) جنوبی افریقا نے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 67 رنز سے شکست دے دی، جبکہ میچ میں مارکو جینسن کی آل راؤنڈ کارکردگی نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔جنوبی افریقا کے خلاف ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بیٹر میٹ رینشا 49 گیندوں پر 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے۔رینشا نے 37ویں اوور کی دوسری گیند پر جیرالڈ کوئٹزے کی گیند پر ڈیپ مڈ وکٹ کی جانب زوردار پل شاٹ کھیلا۔ گیند باؤنڈری کی جانب جاتی دکھائی دے رہی تھی کہ مارکو جینسن نے دائیں جانب تیزی سے دوڑ لگائی اور آخری لمحے میں ڈائیو لگاتے ہوئے زمین سے چند انچ اوپر ایک ہاتھ سے شاندار کیچ تھام لیا۔جینسن کی اس غیر معمولی فیلڈنگ نے میٹ رینشا کی اننگز کا خاتمہ کردیا اور میچ کے یادگار لمحات میں شامل ہوگئی۔جنوبی افریقا کی جانب سے بیٹنگ اور فیلڈنگ میں جینسن کی کارکردگی نے ٹیم کی 67 رنز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
What a catch Marco🥶🔥
Batting🔥
Bowling🔥
Fielding 🔥
Generational Talent♨️ pic.twitter.com/kQHKZXhPwC— Jumbo Jansen (@hrmnpbks) September 24, 2026



