آر ایل این جی صارفین کیلئے بڑی خبر، اوگرا نے قیمتوں میں نمایاں کمی کردی

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) اوگرا نے ستمبر 2026ء کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی گئی۔اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 20.14 فیصد کمی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 1061 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 15.1963 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 21.57 فیصد کمی کی گئی ہے۔اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 1083 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 14.2233 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2026ء سے ہوگا۔



