ایشین گیمز کبڈی میں پاکستان کو بڑا دھچکا،پہلی بار کبڈی کے سیمی فائنل سے باہر

ناگویا (جانو ڈاٹ پی کے) ایشین گیمز میں پاکستان کبڈی کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں پہلی مرتبہ ناکام ہوگیا۔پاکستان کو آخری گروپ میچ میں ایران کے ہاتھوں 51-30 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔قومی ٹیم نے گروپ مرحلے کے چار میچز میں سے صرف دو میں کامیابی حاصل کی، جبکہ اسے ایران کے علاوہ تھائی لینڈ کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کبڈی 1990ء سے ایشین گیمز کا مستقل حصہ ہے اور پاکستان اب تک ایشین گیمز کبڈی میں 6 کانسی اور 2 چاندی کے تمغے جیت چکا ہے۔پاکستان نے 2014ء کے علاوہ ایشین گیمز کے ہر ایونٹ میں کبڈی کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ 2014ء میں قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر رہی تھی۔ایران کے خلاف شکست کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ ایشین گیمز کبڈی کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے سے محروم ہوگیا، جس کے باعث قومی ٹیم کی میڈل جیتنے کی امیدیں بھی ختم ہوگئیں۔

مزید خبریں

Back to top button