امریکی محکمہ خارجہ کا ویزا فراڈ کی اطلاع کیلئے آن لائن پورٹل لانچ

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) امریکی محکمہ خارجہ نے مشتبہ ویزا فراڈ اور امریکی ویزوں کے غلط استعمال کی اطلاع دینے کیلئے نیا آن لائن پورٹل لانچ کردیا۔ترجمان امریکی قونصلیٹ کے مطابق نئے پورٹل کے ذریعے عوام مشتبہ ویزا فراڈ اور امریکی ویزوں کے ممکنہ غلط استعمال سے متعلق معلومات براہِ راست متعلقہ حکام تک پہنچا سکیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ آن لائن پورٹل کا مقصد عوام کیلئے ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کا عمل آسان اور قابلِ اعتماد بنانا ہے۔امریکی قونصلیٹ کے مطابق شہری مشتبہ ویزا فراڈ سے متعلق اہم معلومات پورٹل کے ذریعے حکام کو فراہم کرسکیں گے، جس سے ایسے معاملات کی نشاندہی اور تحقیقات میں مدد ملے گی۔



