ایران کے ہمسایہ ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارت کاری بحال کرنے پر زور

نیویارک(ویب ڈیسک) ایران کے چار پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کیلئے سفارتی کوششیں دوبارہ فعال کرنے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔

مشترکہ بیان میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار حل کے حصول کیلئے سفارت کاری ہی مؤثر راستہ ہے۔

وزرائے خارجہ نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد اور اس کی پاسداری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

بیان میں سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کی گئی، جن میں حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ حملے بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button