سعودی عرب سے پاکستان کیلئے خام تیل کی ترسیل بحیرہ احمر کے راستے بحال

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان کیلئے بحیرہ احمر کے راستے خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے اپنی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن دوبارہ فعال کر دی ہے، جس کے ذریعے مملکت کے مشرقی علاقوں میں واقع آئل فیلڈز سے خام تیل بحیرہ احمر کی بندرگاہ ینبع تک منتقل کیا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 13 ستمبر کو ہونے والے حملوں کے بعد پائپ لائن کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ایکسپورٹ ٹرمینل پر خام تیل کی لوڈنگ کا عمل بھی متاثر ہوا۔

بحیرہ احمر کے راستے ترسیل بحال ہونے سے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی سپلائی دوبارہ معمول پر آنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ پاکستان نے آبنائے ہرمز کے راستے بحری ٹریفک میں کمی کے باعث سعودی عرب کی ینبع بندرگاہ سے تیل کی ترسیل میں اضافہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button