سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کے تحت وعدے پورے کریں گے، مارکو روبیو

واشنگٹن (جانوڈاٹ پی کے)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ اپنے وعدوں پر قائم رہے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے سعودی عرب سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کا عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ہر حال میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اس کی حمایت جاری رکھے گا، ریاض کے ساتھ دفاعی معاہدے کے تحت امریکا اپنے وعدوں پر قائم رہے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ حوثیوں کے معاملے کا حل تلاش کرنے کیلیے کوششیں جاری ہیں، سعودی عرب کے ساتھ جاری بات چیت کی تفصیلات سامنے نہیں لا سکتے۔

مزید خبریں

Back to top button