نئے حملے ہوئے تو امریکی انٹیلی جنس مراکز ہماری پہنچ میں ہوں گے،ایران

تہران(جانوڈاٹ پی کے)مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے نئے حملوں کے بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس مراکزان کی پہنچ میں ہیں۔

ایرانی نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل حسین محبی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’امریکا خطے میں موجود اپنے اڈوں سے فوجیوں اور عسکری آلات کو مزید دور دراز اڈوں پر منتقل کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

جنرل حسین محبی نے کہا کہ پاسداران انقلاب کسی بھی ممکنہ طویل جنگ کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button