ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تین بڑے میڈیا اداروں کا مقدمہ دائر

واشنگٹن (جانو ڈاٹ پی کے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں رسائی پر پابندی کے خلاف CNN، MS NOW اور POLITICO نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

تینوں نیوز اداروں نے مشترکہ طور پر امریکی وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے صحافیوں کی وائٹ ہاؤس تک رسائی روکنا امریکی آئین کی پہلی ترمیم میں دی گئی آزادیٔ صحافت کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اداروں نے فوری طور پر صحافیوں کی رسائی بحال کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

مشترکہ مؤقف میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے پیشگی اطلاع یا مناسب قانونی کارروائی کے بغیر صحافیوں کے پریس پاس منسوخ کیے۔ تینوں اداروں کا کہنا ہے کہ حکومت یہ طے نہیں کرسکتی کہ میڈیا کیا رپورٹ یا شائع کرے۔

واضح رہے کہ 19 ستمبر کو CNN، MS NOW اور POLITICO کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روک دیا گیا تھا، جبکہ ان کے پریس بیجز غیر فعال یا ضبط کرلیے گئے تھے۔ یہ اقدام صدر ٹرمپ کی جانب سے ان اداروں کو وائٹ ہاؤس سے پابندی عائد کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے پابندی کا دفاع کرتے ہوئے ان اداروں پر ’’فیک نیوز‘‘ پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس کے فیصلے کو تینوں میڈیا اداروں نے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button